میرا بچپن فوج اور فوجیوں سے عشق میں گزرا ہے، میں وہی بچہ ہوں جسے تصاویر میں آپ نے سڑک کنارے فوجیوں کی گزرتی گاڑیوں کو سیلوٹ کرتے ہوئے دیکھا ہوگا، یہ عشق اس لئے بھی ہے کہ میرے والد صاحب آنریری نائب صوبیدار ریٹائرڈ ہوئے، شاید اس فطری محبت کی وجہ سے بھی فوج میرے دل کے بہت قریب رہی ہے، میں وطن کی ناموس کے لئے مرنے والے ہر سپاہی کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں۔ اپنے جسموں سے بم باندھ...
پچھلے چار پانچ سالوں میں انٹرنیٹ پر لکھنے والوں کو خاموشی سے پڑھتے پڑھتے میں نے اکثر باتوں پر خاموشی اختیار کرنا ہی مناسب سمجھی ہے۔ ہمارے مذہبی دوست بڑے چھوٹی چھوٹی باتوں پر کفر اور ایمان تولنے لگ جاتے ہیں، میری تو مجال نہیں کہ ان کی دیوار پر جا کر کوئی لفظ لکھ پاوں، لیکن کیوں کہ میرا اپنا بلاگ ذرا ونچی آواز میں میرے خیالات کا مجموعہ ہی تو ہے اس لئے یہاں یہ بات کہنے میں...
السلام علیکمپڑھنے اور سسنے والوں کے لئے یہ ویڈیوز شاید کسی کام آ سکیں، گذشتہ دنوں اسلامی جمیعت طلبہ کے زیر اہتمام سوشل میڈیا سمٹ کا اہتمام ہوا، اور مجھے بات کرنے کی دعوت دی گئی، عدم شرکت کی بنا پر اپنا ویڈیو پیغام بھیجا تھا، اس ویڈیو پیغام کو یہاں شئیر کیا جا رہا ہے تاکہ اور دوست بھی سن...
لیجئے آج آپ کو میلان لئے چلتے ہیں، آبادی کے حساب سے اٹلی کا دوسرا بڑا شہر، سب سےاہم تجارتی مرکز، فیشن کی دنیا کے ڈھیروں رنگ لئے، یورپ کی چھبیس صدیوں کی تاریخ کا آئینہ دار ہے۔ اس خوبصورت شہر میں مجھے دو دن گذارنے کا موقع ملا، ہوٹل ریسپشن والے سے میں نے پوچھا کہ سب سے پہلے کہاں جائے جائے اس نے میلان کے مرکزی کیتھڈرل جانے کا مشورہ دیا۔ اس کیتھڈرل جاتے ہوئے ایک رنگ برنگی گلی...
اس نے میرے بازو کو ہلکا سا ہلایا، میں جو ملتان سبزی منڈی کے فرشی سبزی سٹال دیکھنے میں منہمک تھا، اس نے توت کی شاخوں سے بنا ہوا ایک ٹوکرا اٹھا رکھا ، چہرے پر ایک اداسی اور خاص طرز کی سنجیدگی تھی، داڑھی اور سر کے بالوں میں سیاہ بال اب خال خال ہی نظر آتے تھے، ایک بوڑھا جو ساٹھ ستر کی پیٹے میں ہو گا کہہ رہا تھا باو جی میں آپ کی خریدی ہوئی سبزیاں گاڑی تک چھوڑ آوں، میں اس کو دیکھ...
ابھی ناروے کا ایک آن لائن اخبارمیرے سامنے کھلا پڑا ہے جس میں لکھا ہوا کہ پولیس آفیسر نے دوران ڈرائیونگ فون استعمال کرنے پر خود کو ہی جرمانہ کر لیا۔ ہوا کچھ ایسا کہ کسی نے اپنی فیس بک پر لکھا کہ میں دوران پٹرولنگ ایک پولیس آفیسر کو فون استعمال کرتے ہوئے دیکھا، اس کے بعد اس متعلقہ پولیس آفیسر نے کہا ہاں ایسا ہوا ہو سکتا ہے اور اس نے اپنے لئے 1300 سو کرون تقریبا 15000 ہزار...
وہ جہاں ہر سیاح جانے کی خواہش کرتاہے۔ اس جگہ کا نام انٹرلاکن سوئٹرزلینڈ ہے۔ اس وادی کے بے شمار مناظر آپ نے بے شمار فلموں میں دیکھ رکھے ہوں گے۔ بالی وڈ سے لیکر ہالی وڈ تک بے شمار فلموں میں محبت اور جنگ کے لئے اس جگہ کے گردونواح کو فلمایا گیا ہے۔ سفر کی خواہش مجھے بھی اس شہر میں کھینچ لائی۔ لیکن میرا یہاں قیام ایک دن سے زیادہ کا نہ تھا۔ انٹرلاکن سے یورپ کے بلند ترین مقام...
انٹرنیٹ کی سیر کرتے ہوئے جولیس یے گو کی کہانی پر نظر پڑی۔کینیا کا ایک عام سا شخص جس نے لوگوں کو نیزہ پھینکتے دیکھ کر سوچا کہ میں ان سے بہتر نیزہ پھینک سکتا ہوں، اس کے پاس رہنمائی کے لئے کوئی موجود نہ تھا، تیاری کے کچھ سازوسامان بھی میسر نہ تھا، مگر اس نے لکڑیوں کی نیزوں کی شکل میں ڈھالا اور یوٹیوب کی مدد سے خود اپنی استادی کرنے لگا، پھر یہی شخص کچھ عرصے میں اپنے ملک کا سب...
بابا جی رومیو اور مائی جولیٹ کا نام کافی مشہور ہے، یہ مغرب کے ہیر رانجھا، سسی پنوں، اور سوہنی مہینوال قسم کے کے کردار ہیں، ان کی کہانی کو شکشپیر نے امر کر دیا، عباس تابش کا شعر تھا کہ یہ محبت کی کہانی نہیں مرتی لیکن لوگ کردار نبھاتے ہوئے مر جاتے ہیں۔ یہ تصاویر اٹلی کے شہر ویرونہ کی ہیں، اور زیادہ تر تصاویر جولیٹ کے گھر کی ہیں۔ اگر آپ فکری طور پر بالغ نہیں تو تصاویر آپ کے...
بجھا جو روزں زنداں تو دل یہ سمجھا ہےتیری مانگ ستاروں سے بھر گئی ہو گی۔۔۔۔۔ہم پردیسیوں کے لئے وطن کی یادیں سانسوں کے ساتھ جڑی ڈور کی مانند ہیں، ہر خبر جو دیس والوں کے دلوں کو دہلاتی ہے پردیسوں کی روحوں کو تڑپا جاتی ہے۔ ۔۔زلزلے کا کوئی جھٹکا اخبار کی خبروں سے جونہی ٹکراتا ہے، ، ایک ضرب سی پردیسیوں کے دل کو لگتی ہے۔ جب کبھی وطن کسی مصیبت سے دوچار ہوتا ہے پردیسوں کی بے چینی حد...